افغانستان کے محمد شہزاد ٹی ٹونٹی سنچری بنانیوالے دوسرے ایسوسی ایٹ بیٹسمین بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 23:21

افغانستان کے محمد شہزاد ٹی ٹونٹی سنچری بنانیوالے دوسرے ایسوسی ایٹ ..

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری۔2016ء) افغانستان کے بلے باز محمد شہزاد زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری بنا کر ایسوسی ایٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنائی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سکاٹ لینڈ کے ریچی برینگٹن واحد ایسوسی ایٹ کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنائی۔ محمد شہزاد نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 67بالوں پر 10چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 118رنز بنائے ہیں۔