کراچی کے ایک شہری عالمگیر کی چلائی گئی FixIt# مہم کی موبائل ایپ بھی تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 11:30

کراچی کے ایک شہری عالمگیر کی چلائی گئی FixIt# مہم کی موبائل ایپ بھی تیار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : کراچی کے ایک شہری عالمگیر نے سائیں سر کار کی توجہ عوام کے مسائل کی جانب مبذول کروانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ، جس میں سب سے پہلے سائیں سر کار کی توجہ گٹر کے ڈھکنوں کی جانب مبذول کروائی گئی ۔ عالمگیر نے کھُلے ہوئے گٹروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تصویر بنائی اور ساتھ میں لکھا Fix It۔

(جاری ہے)

لیکن سائیں سر کار پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور عالمگیر نے خود کو ہی عوام کی خدمت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ عالمگیر کی اس مہم کو اتنی مقبولیت حاصل ہوئی کہ FixIt# کے نام سے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر لی گئی ہے جس سے شہری بھر پور فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کو کس طرح استعمال کرنا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے ۔ کسی بھی علاقہ میں کھُلا گٹر دیکھتے ہیں اس کی تصویر لے کر اس ایپ پر اپ لوڈ کر دیں ، جس کے بعد کچھ ہی دیر میں اس گٹر پر ڈھکن لگ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :