برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کے نام

پیر 11 جنوری 2016 11:33

برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کے نام

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا ازارینکا نے جرمنی کی اینجیلک کربر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا اور جرمنی کی اینجیلک کربر میں جوڑ پڑا، ایونٹ کے بڑے فائنل میں دونوں سٹار ٹینس پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ بیلاروس کی ٹینس پلیئر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔