بگ بیش ٹی 20 لیگ میں کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، پرسوں ایک میچ کھیلا جائیگا

پیر 11 جنوری 2016 11:44

بگ بیش ٹی 20 لیگ میں کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، پرسوں ایک میچ کھیلا ..

سڈنی ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، لیگ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ بدھ کو واحد میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ میں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ہوبارٹ ہوریکینز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔