آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا

پیر 11 جنوری 2016 11:44

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے ..

پرتھ ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں آسٹریلیا پنجہ آزما ہوگی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو برسبین، تیسرا 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :