ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، قومی بلائنڈ ٹیم تاحال فنڈز اور گراؤنڈ سے محروم

پیر 11 جنوری 2016 11:45

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، قومی  بلائنڈ ٹیم تاحال فنڈز اور گراؤنڈ سے محروم

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) پہلے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے لیکن بھارت جانے کے فنڈز تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری نہیں کئے ، المیہ یہ ہے کہ پریکٹس کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بھی دستیاب نہیں ہے ۔ 2 بار کی ورلڈ چیمپئن قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب پہلے ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری میں مصروف ہے لیکن مقابلوں سے پہلے ہی کئی چیلنجز درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

مقابلے 17 جنوری کو شروع ہوں گے لیکن ابھی تک فنڈز جاری نہیں ہوئے اور پھر ٹریننگ کرنے کے لئے جو گراؤنڈ دیا گیا تھا وہ بھی چھن گیا ۔ ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ بھارت میں سج رہا ہے جہاں قومی بلائنڈ ٹیم کو جیت کی امید ہے ۔ کپتان انیس جاوید کہتے ہیں کہ مسائل سے کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ٹیم نے حصہ لیا تو شائقین کو مایوس نہیں کرے گی ۔ بلائنڈ یا ڈس ایبل کرکٹ کا مقصد ایسے افراد کو احساس محرومی سے بچانا ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے اس محرومی کو مزید ہوا مل رہی ہے ۔