ریکھا اور جیا بچن میں دوریا ں ختم، گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ

پیر 11 جنوری 2016 12:03

ریکھا اور جیا بچن میں دوریا ں ختم، گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکاراؤں ریکھا اور جیا بچن کے درمیان دوریا ختم ہوگئیں ، دونوں نے تمام گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی ملاقات ایک تقریب میں ہوئی جس میں ریکھا اور جیا بچن ایک ساتھ بیٹھیں اور ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔1981ء کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کسی شو میں نظر آئی ہیں۔