بھارتی بلے باز نے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 12:14
بروڈا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) بھارت کے مقامی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کے آل راؤنڈ ہرادیک پانڈیا نے دہلی کے میڈیم فاسٹ باؤلر آکاش سوڈان کے خلاف ایک اوور میں زیاد ہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔
(جاری ہے)
وڈوڈرا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایک موقع پر بروڈا کی ٹیم نے 18اوور ز میں محض93رنز سکور کیے تھے اور میچ پر دہلی کی گرفت مضبوط تھی تاہم 22سالہ آل راؤنڈ ر نے دہلی کے میڈیم پیسر پر چڑھائی کر تے ہوئے ایک ہی اوور میں بلے سے 34رنز سمیت مجموعی طور پر 39رنز بنا کر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں زیادہ زیادہ سکور کا نیا عالمی ریکار ڈ بنا ڈالا ،اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائرس کے پاس تھا جنہوں نے انگلش ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سسیکس کی جانب سے جولائی 2012ء میں گلوسٹر شائر کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
اس اوور سے قبل آکاش نے اپنے3اوورزمیں محض 8 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کررکھی تھیں ۔ ریکارڈ بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہرادیک پانڈیا کا کہنا تھا کہ انہوں ایونٹ کے گزشتہ میچ میں آکاش کی باؤلنگ دیکھی تھی اور کافی متاثر ہوئے تھے ، انہوں نے 19ویں اوور میں آکاش پر چڑھائی کا پلان بنایا تھا تاہم انہیں ایک اوور میں 40رنز سکور کرنے کی امید نہیں تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.