دنیا کے بلند ترین مقام پر تیراکی کے مقابلہ کا آغاز

پیر 11 جنوری 2016 12:47

دنیا کے بلند ترین مقام پر تیراکی کے مقابلہ کا آغاز

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) دنیا کے بلند ترین مقام پر تیراکی کی دوڑ کے مقابلہ کا سطح سمندر سے 2,200 میٹر کی بلندی پر سطح مرتفع تبت میں انعقاد کیا گیا۔ اس کا آغازچین کی دریائے زرد سے ہوا یہ ایک پرجوش مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

سرد پانی میں تیراکی بہت بڑا چیلنج ہے جس کی وجہ سے مقابلہ میں شرکت کرنے والے پرجوش ہیں۔ ایک شخص نے جو مقابلہ میں شرکت کر رہا ہے کہا کہ وہ اس مقابلہ کے اختتام کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ سرد پانی بلند مقام آکسیجن کی قلت ان تمام کے امتزاج سے یہ مقابلہ بین الاقوامی تیراکی کا مقابلہ بن گیا ہے۔