سکرین ایوارڈ، امیتابھ بچن، رنویر سنگھ نے اداکار، دپیکا پڈوکون نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

پیر 11 جنوری 2016 13:24

سکرین ایوارڈ، امیتابھ بچن، رنویر سنگھ نے اداکار، دپیکا پڈوکون نے بہترین ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہونیوالے سالانہ سکرین ایوارڈ میں امیتابھ بچن، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نیبہترین اداکار و اداکارہ کے ایوارڈجیت لئے۔ ممبئی میں سکرین ایوارڈ 2016 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں سمیت ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ’ پیکو‘ اور نوجوان اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں عمدہ اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ’پیکو‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ کے ناموراداکار رشی کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔سکرین ایوارڈکی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ’پاپولر چوائس‘ کیٹیگری میں بہترین اداکار اور دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شاہ رخ خان اور کاجول نے بالی ووڈ کی بہترین جوڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔