لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونیوالے فیشن و میوزیکل شو کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 11 جنوری 2016 13:32

لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونیوالے فیشن و میوزیکل شو کو حتمی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام کل ( منگل ) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہونیوالے فیشن و میوزیکل شو کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ مسلسل ایک ہفتے کی ریہرسل کے بعد فیشن شو میں ملک کی نامور ماڈل پرفارم کریں گی جن میں پارس علی ، دیا چوہدری ، مثال ، ماریہ ، عدن صدیقی ، آمنہ ملک ، مہری رضا سمیت دیگر ماڈلز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ شو میں اداکارہ و ماڈل روینا روز ،صدف بھٹی ، آمنہ ملک ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کریں گی ۔شو کے کوریو گرافر اویس ملک ہیں ۔ فیشن شو میں اداکارہ شیبا بٹ ، مسرت شاہین کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا جبکہ ان کے علاوہ دیگر لیجنڈ اداکاروں کو بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔ شو کے آرگنائزر اسرار حسین ہیں ۔ شو کی میزبانی رانی اور شکیل زاہد انجام دیں گے ۔