فلموں کے مناظر سنسر کرنا درست نہیں‘ شیام بینیگل

پیر 11 جنوری 2016 13:42

فلموں کے مناظر سنسر کرنا درست نہیں‘ شیام بینیگل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) معروف بالی وڈ ڈائریکٹر شیام بینیگل نے کہا ہے کہ فلموں کے مناظر کاٹ دینے سے فلم بنانے والے کی تخلیقی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فلموں کو سنسر نہیں کرنا چاہتے بلکہ ان کی گریڈنگ یا درجہ بندی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی طرح بھارت میں بھی فلموں کی گریڈنگ کی بات ہو رہی ہے۔ یعنی کونسی فلم کس طرح کے ناظرین کیلئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ناظرین کی عمر کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔