پریانکا چوپڑا کی کامیابیوں پر فخر ہے‘ اکشے کمار

پیر 11 جنوری 2016 13:49

پریانکا چوپڑا کی کامیابیوں پر فخر ہے‘ اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ مجھے پرینکا چوپڑا کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ٹی وی سیریز ”کوائٹیکو“ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پریانکا چوپڑا پیپلز چوائس ایوارڈ کی مستحق تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریانکا نے مغربی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔