پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے خود کار جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے ‘ عرفان دولتانہ

پیر 11 جنوری 2016 13:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایشیاء کی سب سے بڑی اورجدیدفرانزک سائنس لیب بنائی گئی ہے جو کہ بین الاقوامی معیارنہ صرف پورا اترتی ہے بلکہ اس لیب میں بیرون ملک سے بھی کیسوں کے نمونے تصدیق کیلئے بھجوائے گئے ہیں ،ان کیسوں پر ملزمان کو سزا بھی ہوئی ہے جو کہ اس لیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں حال ہی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے خود کار جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے ۔ اسلحہ کے ریکارڈ کو ڈیٹا بیس کے جدید نظام میں منتقل کرنے کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فرانزک سائنس لیب میں فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس کیلئے خودکار جدید نظام لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

فرانزک سائنس لیب کے پنجاب کے ہر ڈویژن میں سیٹلائٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے اوران سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام سے جرائم کے شواہد کے نمونے مقامی سطح پر جمع ہوسکیں گے۔سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کا منصوبہ انصاف کی فراہمی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اوران سینٹرز کے قیام سے شواہد کے معیار کوبہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ ڈویژن کی سطح پرسیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائیگا اورڈویژن کی سطح پر سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کے کام کو مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 36 اضلاع میں سیٹلائٹ سینٹرز بنانے جائیں گے۔ اضلاع میں فرانزک سائنس لیب کے سیٹلائٹ سینٹرز بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :