بھارت 2012میں فوج کی جانب سے مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کا انکشاف ، نئی بحث چھڑ گئی
پیر 11 جنوری 2016 14:03
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھارت میں جنوری 2012 ء میں اس وقت کے آرمی چیف وی کے سنگھ کی جانب سے مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فوجی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آنے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ یوبی اے کے سابق وزیر منیش تیواڑی نے ایک کتاب کی رونمائی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ وی کے سنگھ نے اپنے جنم دن 6 جنوری کی مناسبت سے فوجیوں کو حصار اور آگرہ سے نئی دہلی کی طرف روانہ کیا۔
یہ محض کہا نی نہیں بلکہ حقیقت ہے، تیواڑی کے ان ریمارکس پر یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ ان دنوں کانگریس کے اس لیڈر کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔انہوں نے سابق وزیر سے کہا کہ یہ کتاب میر ی ہے اور انہیں چاہیے کہ اس کا اچھی طرح مطالعہ کریں۔(جاری ہے)
ادھر کانگریس پارٹی نے ایسی کسی مہم جوئی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سٹوری میں کوئی سچائی نہیں اور یہ کہ دفاعی حکمت عملی کیلئے بعض اوقات فوجی نقل و حرکت ضروری ہوتی ہے۔
پارٹی کے ترجمان ابھیشک مانو سنگھ نے کہا ہے کہ الزامات مکمل طورپر غلط ہیں۔ ادھر تیواڑی کو بھی اپنے ایک ہم آواز پارٹی کے سینئر رہنما مانی شنکر میسر آگئے ہیں جنہوں نے اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 جنوری 2012 ء کی رات کچھ نہ کچھ ضرور ہوا تھا جو کہ آئین اور جمہوریت کے خلاف تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ 16 جنوری کی رات گئے انٹیلی جینس ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی کہ کچھ فوجیوں کی جانب سے غیر متوقع اور بغیر اطلاع دہلی کی جانب نقل و حمل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس روز وی کے سنگھ نے سپریم کورٹ سے اپنی تاریخ پیدائش کے ایشویر بھی رجوع کیا تھا
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.