وینا ملک کے پرستار ان کی شوبز کی دنیا میں واپسی کے منتظر

پیر 11 جنوری 2016 14:08

وینا ملک کے پرستار ان کی شوبز کی دنیا میں واپسی کے منتظر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) اداکارہ وینا ملک کے پرستار ان کی شوبز کی دنیا میں واپسی کے منتظر ہیں‘ وینا جو ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں واپسی کے لئے پرتولنے لگی ہیں اور ابھی تک انہوں نے اس بارے میں کوئی واضح موقف نہیں اپنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان میں اپنی بولڈ اداکاری سے شہرت پانے والی اداکارہ وینا ملک جنہوں نے اپنی شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا ایک بار پھر خبروں کا موضوع بن گئی ہیں اور اس بار انہوں نے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں واپس آسکتی ہیں تاہم ان کے مداح اس بارے ان کا دو ٹوک جواب سننے کے منتظر ہیں کہ آیا وہ شوبز میں واپس آتی ہیں یا اپنی گھریلو زندگی ہی گزارتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :