روپے کے مقابلے میں ڈالر پھربڑھنے لگا

پیر 11 جنوری 2016 14:09

روپے کے مقابلے میں ڈالر پھربڑھنے لگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے لئے ایک سو پانچ روپے نوے پیسے میں خریدا جبکہ ایک سو چھ روپے دس پیسے میں فروخت ہوتا دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے پر دباوٴ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر دس سے پندرہ پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے ایک سو چھ روپے دس پیسے میں فروخت ہوتا ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :