سری لنکا کی کان سے دریافت ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا قیمتی پتھر 'نیلم 300ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا فیصلہ

پیر 11 جنوری 2016 14:10

سری لنکا کی کان سے دریافت ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا قیمتی پتھر 'نیلم ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سری لنکا نے حالیہ دنوں میں کان سے دریافت ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا قیمتی پتھر 'نیلم 300ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس پتھر کا وزن 1404اعشاریہ 49قیراط ہے اور اسے مرکز میں ستارے جیسا مخصوص نشان ہونے کے باعث 'بلیو اسٹارنیلم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس قیمتی پتھر کو سری لنکا کے شہر رتنا پور سے دریافت کیا گیا تھا جو جواہرات کا شہر کہلاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :