آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر میں کہیں کہیں بارش ، پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 11 جنوری 2016 14:20

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر ..

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقے صبح کے اوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہے۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حررات سکردومیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ۔ راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :