احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی

پیر 11 جنوری 2016 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی۔ پیر کو نیب حکام نے 2روزہ ریمانڈ کے بعد ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل کے ملزم حماد ارشد کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ جھوٹا اور بے گناہ مقدمہ بنا کر ہمارے موکل کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ نیب حکام کی طرف سے کہا گیا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے، عدالت ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرے، ملزمان کے وکلاء نے بلاول بھٹو زرداری کی ہائی کورٹ بار آمد پرمہلت کی استدعا کی، عدالت نے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی، ملزم پر ڈی ایچ اے اراضی میں 16ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔