اداکارہ ماریہ واسطی کی بھارتی شوبز حلقوں میں مصروفیات

پیر 11 جنوری 2016 15:13

اداکارہ ماریہ واسطی کی بھارتی شوبز حلقوں میں مصروفیات

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹی وی اداکارہ ماریہ واسطی جن کو بھارتی فلموں اورڈراموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی اور اس سلسلے میں وہ ممبئی پہنچ چکی ہیں شوبز حلقوں میں کافی سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماریہ واسطی کہ اسکرپٹ اور دیگر معاملات کوحتمی شکل دینے کے لیے وہ ان دنوں ممبئی میں ہیں جہاں چند روز قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گی۔

ماریہ کو بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں اور وہ اسی مقصد کے لیے بھارت گئی ہیں تاکہ معاملات فائنل کیے جائیں۔ ماریہ واسطی ممبئی میں اپنے قیام کے دوران بالی ووڈ کے چند مشہوفلم ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات کریں گی اور ایک بھارتی چینل کے لیے انٹرویو بھی ریکارڈ کرائیں گی۔

متعلقہ عنوان :