ہالی ووڈ ‘ لیونارڈو ڈی کیپریو نے بہترین اداکاری کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

پیر 11 جنوری 2016 15:13

ہالی ووڈ ‘ لیونارڈو ڈی کیپریو نے بہترین اداکاری کا گولڈن گلوب ایوارڈ ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریونے فلم دی ریورینٹ میں بھرپور پرفارمنس کی بدولت بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا جب کہ ان کی اس فلم نے بہترین ہدایت کاری اور بہترین ڈرامہ کا بھی ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

لیونارڈو ڈی کیپریو نے گولڈن گلوب ایوارڈ تیسری مرتبہ حاصل کیا جب کہ اس سے قبل فلم ایوی ایٹر اور وولف آف دی وال اسٹریٹ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کئے۔ فلم روم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بری لارسن نے بہترین ادکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ فلم اسٹیو جابز میں معاون اداکار کا کردار ادا کرنے والے کیٹ وینس لیٹ نے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔