لاہور، ہسپتالوں کے فضلات کو جمع اور ری سائیکل کرنے پر 33یونٹس سربمہر

8غیر قانونی کام کرنی والی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج

پیر 11 جنوری 2016 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) محکمہ ماحولیات نے دس روزہ مہم کے تحت ہسپتالوں کے فضلات کو جمع اور ری سائیکل کرنے پر 33یونٹس کو سربمہر کردیا، 8غیر قانونی کام کرنی والی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور 45یونٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس لیا گیا جبکہ 222سائٹیس کے دورے کئے گئے تھے اور اس دوران برآمد ہونے والا غیر قانونی فضلہ 6703کلو گرام وزن کا حامل تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے بمقام بند روڈ غیر قانونی طور پر ہسپتال کے فضلہ کو جمع اور سٹور کرنے والے ایک یونٹ عظیم خان کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسڑکٹ آفیسر ماحولیات انجم ریاض نے موقع پر سیل کیا اور ماحولیاتی قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :