لابیگا فٹبال ، گیرتھ بیل نے زیڈان کی ریال میڈرڈ میں واپسی یادگار بنا دی

پیر 11 جنوری 2016 15:22

لابیگا فٹبال ، گیرتھ بیل نے زیڈان کی ریال میڈرڈ میں واپسی یادگار بنا ..

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) مشہور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے گیراتھ بیل کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ڈیپورٹیوو لا کوریونا کو 0-5 سے شکست دے کر اپنے نئے کوچ زین الدین زیڈان کا بحیثیت کوچ پہلا میچ یادگار بنا دیا ۔ ہفتے کو کھیلا گیا میچ بظاہر کچھ اہم نہ تھا لیکن زیڈان کے دوبارہ ریال میڈرڈ کا حصہ بننے کے بعد یہ میچ اس لحاظ سے اہمیت اختیار کر گیا تھا کہ یہ ان کا بحیثت کوچ میڈرڈ کے ساتھ پہلا میچ تھا ۔

شائقین نے کھلے دل کے ساتھ نئے کوچ کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے 15ویں منٹ میں کریم بینزیما نے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا اور 7 منٹ بعد بیل نے اس برتری کو دگنا کر دیا ۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے چار منٹ قبل بیل نے رونالڈو کے پاس پر گیند کو گول کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری 30-3-0 کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر نے ہیٹ ٹرک کا نادر موقع ضائع نہ کیا اور 63ویں منٹ میں ٹونی کروز کی کارنر پر لگائی گئی ہٹ کو گول میں پہنچا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ دوسرے ہاف میں کریم بینزیما نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی سبقت 0-5 کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔