شاہد آفریدی ، احمد شہزاد مقامی کرنسی نہ ہونے کے باوجود برگر لینے کے لیے پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 15:39

شاہد آفریدی ، احمد شہزاد مقامی کرنسی نہ ہونے کے باوجود برگر لینے کے ..

آک لینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد مقامی کرنسی نہ ہونے کے باوجود برگر لینے کے لیے پہنچ گئے ، قومی سٹارز کا بل مقامی پاکستانی نے ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور اوپنر احمد شہزاد بھوک ستانے پر مشہور فاسٹ فوڈ چین ”میک ڈونلڈز “ پہنچے اور برگر کی خریداری کی تاہم بل کی ادائیگی کا موقع آنے پر پتہ لگا کہ دونوں کرکٹرز آسٹریلین ڈالرز لیے بغیر ہی شاپنگ کرنے نکل کھڑے ہوئے تھے ۔

و ہاں موجود ایک مقامی پاکستانی وقاص نوید نے صورتحال دیکھتے ہوئے کرکٹرز کا بل ادا کیا جس کے فوری بعد آفریدی برگر کے شاپر اٹھائے چلتے بنے ۔