مصباح الحق قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 16:32

مصباح الحق قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) ٹیسٹ کپتا ن مصباح الحق قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق سوئی نادرن کی جانب سے کھیلتے ہوئے گروئن انجری کا شکار ہوکر محض 1رنز بنا نے کے بعد پوویلین واپس آگئے جس کے بعد ان کے طبی معائنے میں انجری سنگین ہونے کا انکشاف ہوا ۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کے کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ مصباح دو سے تین ہفتے تک کرکٹ کے میدانو ں سے دور رہیں گے ، وہ اسلا م آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا تفصیلی معائنہ کرے گا ۔