نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی کوشش کریں گے، سٹیو سمتھ

پیر 11 جنوری 2016 16:33

نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی کوشش کریں گے، سٹیو سمتھ

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ ملک سے باہر سیریز جیتنا ٹیم کا اصل امتحان ہو گا، آئندہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

کینگروز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتی تھیں اور اب اس نے دورہ نیوزی لینڈ میں کامیابی پر نظریں جما لی ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے قائد سٹیو سمتھ نے کہا کہ کھلاڑی ہوم گراوٴنڈ پر ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ملک سے باہر سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات سمیٹنا چیلنجنگ ہو گا۔