متروکہ وقف بورڈ کے سینکڑوں ملازمین ہاؤس رینٹ کے حق سے محروم

پیر 11 جنوری 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) متروکہ وقف بورڈ کے سینکڑوں ملازمین ابھی تک اپنے ہاؤس رینٹ کے حق سے تاحال محروم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کا ہاؤس رینٹ ستمبر 2015ء میں بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارے کے حکام نے ہاؤس رینٹ کی فوری ادائیگی کا وعدہ کیا لیکن 2015 ختم ہونے اور جنوری 2016ء کا نصف مبینہ ختم ہونے کے باوجود ملازمین کو ہاؤس رینٹ ادا نہیں کیا گیا جس سے متروکہ وقف ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ کے بعض ملازمین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے وفاقی حکومت سے وعدہ وفا کرتے ہوئے ملازمین کے ہاؤس رینٹ کی مد میں رقم اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے وقف کردی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو ہاؤس رینٹ نہیں دیا جارہا۔