لسٹ اے کرکٹ ،سلمان بٹ پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سنچری میکر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 16:46

لسٹ اے کرکٹ ،سلمان بٹ پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سنچری میکر بن گئے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) 5سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آتے ساتھ ہی لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سنچری میکر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر 31سالہ سلمان بٹ نے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا کے خلاف اپنے 150ویں لسٹ اے کیریئر کی 20ویں سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ قومی ٹیم کے کامیاب ترین اوپننگ بلے باز سعید انور(میچز 325، سنچریاں 26) کے بعد زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے ملکی کھلاڑی بن گئے ، ان سے پہلے یہ ریکارڈ ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے پاس تھا جنہو ں نے 323لسٹ اے میچز میں 19سنچریا ں سکور کیں تھیں ۔

اس فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الہی 18سنچریوں کے ساتھ تیسرے ، محمد حفیظ اور اعجاز احمد 16،16سنچریوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر چوتھے جب کہ 3سابق کپتان شعیب ملک ، رمیز راجہ اور محمد یوسف 15،15سنچریوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :