تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزہ چکھنا ہوگا،بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر

پیر 11 جنوری 2016 16:49

تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزہ چکھنا ہوگا،بھارتی وزیردفاع منوہر ..

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ،وہ بھی اس کی تکلیف محسوس کریں گے۔بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کو حملے کی تکلیف کااحساس ہونے تک،ہمارے ملک کو تکلیف کا احساس رہے گا۔جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے وہ بھی بہت جلد اس تکلیف کو محسوس کریں گے اس دفعہ وقت اور جگہ کاتعین ہم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے2 جنوری کو بھارتی ریاست پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ،جس میں7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے جس کے فوری بعد حسب روایت بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔یہ حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور کے اچانک دورے کے ایک ہفتہ بعد ہواجس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے کہا تھاکہ بھارت فوری ایکشن چاہتا ہے۔دوسری جانب بھارت نے حملے کے بارے میں ثبوت پاکستان کے حوالے کئے جن میں دہشت گردوں کی جانب سے سہولت کاروں کو کئے جانے والے فون کال کی کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :