ڈی سی او لاہور نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا
پیر 11 جنوری 2016 17:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یونین کونسل 69چاہ پچھواڑہ کے علاقہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ا ور علا قہ میں موجود پرائیویٹ سکول کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے ۔
اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
ڈی سی او لاہور نے وہاں پر پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 13جنوری 2016 ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 15 لاکھ 70 ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4200 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
مزید قومی خبریں
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.