10لا کھ سے زائد کاشتکاروں میں کم مدت میں امدادی رقم کی تقسیم نے صوبہ میں نئی تاریخ رقم کی

امدادی پیکج سے کاشتکاروں کی گزشتہ سیزن میں تباہ ہونے والی فصلوں کا مداوا کیا گیاہے‘ترجمان پی ڈی ایم اے

پیر 11 جنوری 2016 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ و زیر اعظم پاکستان کے کسان امدادی پیکج کے تحت اب تک10 لا کھ سے زائد کاشتکاروں میں کم مدت میں 20بلین روپے کی خطیر رقم کی تقسیم نے صوبہ میں نئی تار یخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

اس امدادی پیکج سے کاشتکاروں کی گزشتہ سیزن میں تباہ ہونے والی فصلوں کا مداوا کیا گیاہے۔ اتنی بڑی رقم او ر کم مدت میں 10 لاکھ کاشتکاروں میں مالی امداد کی فراہمی کسی خواب سے کم نہیں جس کو حکومت نے بڑی جانفشانی اور صاف شفاف طریقہ کار کے ذریعے طے کیا ہے۔ یہ پیکج کاشتکاروں کی مالی امداد میں سنگ میل ثابت ہواہے ۔