نویں نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 25 سے 30 جنوری تک لیژر سٹی بولنگ کلب صفہ گولڈ مال جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

پروفیشنل ایونٹس میں سنگلز ، ڈبلز، ٹرائس اور ٹیم مقابلے ہوں گے۔اس کے علاوہ سپیشل پرسنز، بچوں اور میڈیا ( جرنلسٹ) کے درمیان مقابلے ہوں گے

پیر 11 جنوری 2016 19:02

نویں نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 25 سے 30 جنوری تک لیژر سٹی بولنگ کلب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) نویں نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 25 جنوری 2016 سے 30 جنوری 2016 تک لیژر سٹی بولنگ کلب صفہ گولڈ مال جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔جس میں مختلف کٹیگری کے مقابلے ہونگے۔پروفیشنل ایونٹس میں سنگلز ، ڈبلز، ٹرائس اور ٹیم مقابلے ہوں گے۔اس کے علاوہ سپیشل پرسنز، بچوں اور میڈیا ( جرنلسٹ) کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

سیکرٹری پاکستان ٹین پن باوٴلنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان اکے مطا بق ، اس دفعہ چیمپین شپ میں پورے ملک سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔اور ہر ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔اس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگوں کو اچھی تفریخکیمواقع لین گے چیمپین شپپروفیشنلایونٹکیسنگلزایونٹمیں جیتنیوالیکھلاڑیوں کوکیشاورپُرکششانعامات کے ساتھ ساتھ میڈلز بھی دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ کے افتتاح کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں وفاقی وزراء کے ساتھ ساتھ مختلف ڈپلومیٹس بھی شرکت کریں گے۔مزید انہوں نے وزیر اعظم پاکستان (میا ں محمد نواز شریف) سے اپیل کی کہ اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور سی۔ڈی۔اے کو فی الفور احکامات جاری کریں کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد میں پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل سٹنڈرڈ کا باولنگ کلب بنائے۔تاکہ اس میں بین القوامی سطح پر ٹورمنٹ منعقد کیے جائیں۔ زیادہ سے زیادہ ممالک کے کھلاڑیوں کو بلایا جائے۔تاکہ ہم پاکستان کا امیج بہتر بنائیں ۔