قصور ویڈیو سکینڈل ، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان کو جنسی بدفعلی کیس میں بے گناہ قرار دیدیا
4ایف آئی آرز کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع ، فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کرنے کا حکم
پیر 11 جنوری 2016 19:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) قصور ویڈیو سکینڈل سے متعلق کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ،پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان کو جنسی بدفعلی کیس میں بے گناہ قرار دیدیا۔قصور وڈیو اسکینڈل کیس سے متعلق پولیس نے 4ایف آئی آرز کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن اور اختر شیرازی نے کسی سے بدفعلی نہیں کی جبکہ ملزمان پر کسی سے بھتہ مانگنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔
چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان پر صرف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے 4ایف آئی آرز کے چالان میں مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا جن ایف آئی آرز کا چالان پیش کیا گیا۔ ان میں ایف آئی آر نمبر 190، 191، 192اور 201شامل ہیں ۔ عدالت نے حتمی چالان آنے کے بعد فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دیدیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.