الیکشن کمیشن کوتحریک انصاف کے خلاف بے جا عداوت پر اترنا زیب نہیں دیتا ، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19اے پر عمل کرے اور معلومات فوری فراہم کی جائیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کو خط میں مطالبہ
پیر 11 جنوری 2016 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔ پیر کوذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو لکھے گئے خط کہا کہ الیکشن کمیشن قوم کے اعتماد اورجمہوریت کی نگہبانی کا ذمہ دار ہے، جمہوریت کے مستقبل کا انحصار صاف و شفاف الیکشن پر ہے، ہم نے کمیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ کرالیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 1974 ء کے الیکٹورل ایکٹ کے مطابق شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ مئی 2013ء سے اب تک این اے 122سے 30ہزار ووٹرز کو خارج کیا جا چکا ہے، ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں کے جائزہ کے لئے دستاویزی ریکارڈ کے حصول کے لئے علیم خان کی درخواست نومبر 2015ء سے زیرالتوا ہے جبکہ ایاز صادق علیم خان کی اس درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں، الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اسرار سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19اے پر عمل کرے اور معلومات فوری فراہم کی جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.