بھارت فحش ویب سائٹس کے استعمال میں کینیڈا اور آسٹریلیا سے آگے نکل گیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 20:01

بھارت فحش ویب سائٹس کے استعمال میں کینیڈا اور آسٹریلیا سے آگے نکل گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) بھارت فحش ویب سائٹس کے استعمال میں کینیڈا اور آسٹریلیا سے آگے نکل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی ایک معروف فحش ویب سائٹ کی جانب سے نئے اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت فحش ویب سائٹس استعمال میں کینیڈا اور آسٹریلیا سے آگے نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت دنیا بھر میں فحش ویب سائٹس کے استعمال میں کینیڈا اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ فحش ویب سائٹ کا ستعمال امریکا اور پھر اس کے بعد برطانیہ میں ہوتا ہے۔ بھارت میں ہر سیکنڈ میں کل 75 جی بی سائز کا فحش مواد ڈاون لوڈ کیا جاتا ہے جبکہ فحش مواد دیکھنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :