ڈی سی او لاہور نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا

پیر 11 جنوری 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یونین کونسل 69چاہ پچھواڑہ کے علاقہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ا ور علا قہ میں موجود پرائیویٹ سکول کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے ۔

اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے وہاں پر پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 13جنوری 2016 ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 15 لاکھ 70 ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4200 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :