جماعت اسلامی کا مرکز منصورہ اور تین مساجد لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کی نظر ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 21:57

جماعت اسلامی کا مرکز منصورہ اور تین مساجد لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) جماعت اسلامی کا مرکز منصورہ اور تین مساجد لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کی نظر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے کے باعث جماعت اسلامی کا مرکز منصورہ، اس سے منسلق بچیوں کے ایک اسکول اور کالج اور تین مساجد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ان مساجد میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر کی گئی ایک المنور نامی مسجد بھی شامل ہے۔ منصوبے کیلئے ان تین مساجد کو شہید کر دیا جائے گا تاہم حکومت نے یقین دلایا ہے کہ ان مساجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے متبادل زمین اور سرمایہ ضرور فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :