وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 22:15

وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ پرویز خٹک نے کھل کر پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے پرویز خٹک کو پشاور زلمی کے لوگو والی جیکٹ تحفے میں دی گئی ہے۔