Live Updates

ملک میں گیس بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے، ہر گلی و محلے میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گدھوں کے گوشت بارے وزیر خزانہ بہتر جواب دے سکتے ہیں

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جنوری 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے، ملتان کے ہر گلی و محلے میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گدھوں کے گوشت بارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب جا کر تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے موقف کی طرف آنا شروع کر دیا ہے، ایران اور سعودی عرب کے تنازعے پر پاکستان کے کردار اور 34رکنی اتحاد بارے (آج) منگل کو ہمیں سرتاج عزیز بریفنگ دیں گے، جس کے بعد اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ دکھائی نہیں دیتا،اگر سالمیت کو خطرہ ہوا تو پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے وعدے وعدے ہی رہے ہیں، خدا کرے کہ 2018تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کر دیں جس کی امید کم ہی ہے، دیہاتوں میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ملک میں گیس بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے، ملتان کے ہر گلی و محلے میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گدھوں کے گوشت بارے اسحاق ڈار بہتر جواب دے سکتے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات