کبھی کالا باغ ڈیم بنے گا اور نہ ہی اقتصادی راہداری کو متنازعہ بننے دیں گے، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، افغان امن عمل پاکستان کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جنوری 2016 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اورجمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی،نہ کبھی کالا باغ ڈیم بنے گا اور نہ ہی اقتصادی راہداری کو متنازعہ بننے دیں گے، افغان امن عمل پاکستان کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تنازعے پر سب کی خواہش ہے کہ پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے،پاکستان پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے تعاون کر رہا ہے، پاکستان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، بارہا کہا گیا ہے کہ بھارت ثبوت دے اگر دہشت گرد ہمارے ملک میں ہوئے تو کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے نقشے میں ابھی خامیاں ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں،وزیراعظم نواز شریف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی،نہ کبھی کالا باغ ڈیم بنے گا اور نہ ہی اقتصادی راہداری کو متنازعہ بننے دیں گے، افغان امن عمل پاکستان کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے