اقتصادی راہداری کو حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے ، وہ اپنے وعدے پورے کرے، مغربی روٹ پر کام شروع ہونے سے ہمارے تحفظات خود بخود دور ہو جائیں گے

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جنوری 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کو حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے، حکومت اپنے وعدے پورے کرے، مغربی روٹ پر کام شروع کیا جائے، ہمارے تحفظات خود بخود دور ہو جائیں گے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، اسے اگر ابھی کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ سانپ سے اژدھا بن جائے گا جسے بعد میں کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا 2013میں اعلان کیا گیا تھا،تب مشرقی اور مغربی روٹ کا تصور نہیں تھا، اقتصادی راہداری کا صرف ایک ہی روٹ تھا، جو اب مغربی روٹ ہے، حکومت نے مشرقی روٹ کا راگ الاپ کر اقتصادی راہداری کو خود متنازعہ بنایا ہے، حکومت اپنے وعدے پورے کرے، مغربی روٹ پر کام شروع کیا جائے، ہمارے تحفظات خود بخود دور ہو جائیں گے

متعلقہ عنوان :