نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملکی سالمیت کا منصوبہ ہے،زعیم قادری
دہشت گردی کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کو ن لیگ کا پلان کہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،پنجاب شروع دن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ،ترجمان پنجاب حکومت
پیر 11 جنوری 2016 22:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملکی سا لمیت کا منصوبہ ہے۔پنجاب پر الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹو سندھ میں ہونے والی ریکارڈکرپشن اور دہشت گرد پرستوں پر توجہ دیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کو (ن) لیگ کا پلان کہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
پنجاب شروع دن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔سیدزعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب نے اپنے وزیرداخلہ ، بے شمار پولیس و سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانی دی ہے۔دہشت گردی کیلئے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم برآمد کرنا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.