دبنگ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 23:09

دبنگ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر سوالیہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) دبنگ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے اپنی کمر کے آپریشن کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ڈاکٹر کی جانب سے کرس گیل کو آپریشن کروانے کیلئے کہا گیا تو ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت ناممکن ہو جائے گی۔ آپریشن کے باعث کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 2 ماہ کیلئے آرام کرنا ہو گا جس کے باعث وہ فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ یاد رہے کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :