کراچی میں شہری اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی کا ڈراپ سین، سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 23:37

کراچی میں شہری اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی کا ڈراپ سین، سی سی ٹی فوٹیج ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کراچی میں شہری اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شہری کی جانب سے غلط پارکنگ کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کی جانب سے غلط پارکنگ کرنے پر پولیس اہلکار نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تاہم شہری فوری اشتعال میں آ گیا اور پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد دیگر پولیس اہلکار وہاں جمع ہو گئے اور لڑائی شدت اختیار کر گئی۔

متعلقہ عنوان :