ایک کھٹمل آدمی اور اس کے گھرکو آگ بھی لگوا سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 12 جنوری 2016 01:36

ایک کھٹمل آدمی اور اس کے گھرکو آگ بھی لگوا سکتا ہے

ڈیٹرائٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2016ء)ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کھٹمل سے چھٹکارہ پانے کی کوشش میں خود کو اور اپنے گھر کو آگ لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق ایک 30 سالہ شخص ، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، نے کھٹمل سے نجات پانے کے لیے فرنیچر اور اپنے جسم پر الکوحل کا سپرے کر لیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر کے بعد اس نے سگریٹ سلگائی اور سگریٹ سے ہی کھٹمل کو بھی سلگانا شروع کردیا مگر الکوحل کی وجہ سے اس کے جسم اور فرنیچر نے آگ پکڑ لی۔

جلد ہی یہ آگ پھیلی اور اس نے سینٹ انٹؤئن گارڈنز کمپلیکس، مڈٹاؤن کے پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے وہ شخص بری طرح زخمی ہوگیا۔اس شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق آگ نے دوسرے چار اپارٹمنٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مگر اس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔