کشمور: پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

منگل 12 جنوری 2016 11:11

کشمور: پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2016ء) بخشا پور کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر سڑک کنارے واقع مچھلی فارم میں گر گئی۔ جس کے باعث خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اور جاں بحق افراد کو مچھلی فارم سے نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی افراد کو تحصیل اسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔