ڈینگی اور خناق کے بعد سوائن فلو پنجاب پر حملہ آور‘ 7 شہری جاں بحق

منگل 12 جنوری 2016 11:17

ڈینگی اور خناق کے بعد سوائن فلو پنجاب پر حملہ آور‘ 7 شہری جاں بحق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ لاہورکے نجی اسپتال میں زیرعلاج 61سالہ خاتون طاہرہ بیگم سوائن فلو سے جاں بحق ہو گئی جس سے پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں سوائن فلو کامرض شدت اختیار کر گیا ہے اور اس سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج اکسٹھ سالہ خاتون طاہرہ بیگم کے جاں بحق ہونے کے بعد یہ تعداد 7ہوگئی ہے۔اس سے قبل ملتان کی 49سالہ ارفع خالد اور مظفر گڑھ کی 30سالہ جمیلہ سمیت مختلف شہروں کے چھ افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں سوائن فلو کے اب تک 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کے نجی اسپتالوں میں سوائن فلو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :