امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی ’وزیر ‘کا جادومداحوں پر نہ چل سکا

منگل 12 جنوری 2016 11:29

امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی ’وزیر ‘کا جادومداحوں پر نہ چل سکا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور فرحان اختر کی نئی فلم وزیر کا جادومداحوں پر نہ چل سکا، فلم دو دنوں میں صرف 12.73کروڑ روپے کی کمائی ہی کرسکی۔

(جاری ہے)

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ شطرنج کے ایک معذور کھلاڑی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فرحان اختر ایک پولیس آفیسر کے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ادیتی راؤ حیدری اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔