امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی
منگل 12 جنوری 2016 11:49
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے، تاہم اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔ امریکی کانگریس اور سفارتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کا عمل روکنے کے پیچھے کیپیٹل ہل میں پاکستان مخالف بڑھتے ہوئے جذبات ہوسکتے ہیں، جہاں اب اجلاس کے دوران پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی اور تنقید معمول بن گئی ہے۔
قانون سازوں نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کئی طرح کے دلائل اور معلومات پیش کیں، جبکہ امریکی سینیٹ کی جانب سے بھی اوباما انتظامیہ کو فروخت کا عمل روکنے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔تاہم اگر اوباما انتظامیہ قانون سازوں پر زور ڈالے تو طیاروں کی فروخت کو زیادہ عرصے تک روکا نہیں جاسکتا۔(جاری ہے)
کیپیٹل ہل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے سنجیدہ نظر آئی ہے، اْس نے اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
کانگریس کے حالیہ اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت اور امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں ایسے کئی قانون ساز موجود ہیں جو ہندوستان کو خوش کرنے کے لیے، پاک-امریکا تعلقات اور دفاعی تعاون کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنانے اور غیر موثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سفارتی ذرائع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مجوزہ فروخت کو روکنے کے لیے تاخیری حربہ استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ، کانگریس کو وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے دورہ امریکا کے موقع پر غیر رسمی طور پر اس حوالے سے اپنے ارادوں سے آگاہ کرچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.